QR CodeQR Code

گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایکدوسرے کی حریف نہیں‌ بلکہ معاون و مددگار ہیں، مجید صادقی دولت آبادی

14 Feb 2016 20:29

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں انقلاب ایران کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں قائم مقائم ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود بھی دفاع، ایٹمی شعبے اور علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کیا ہے۔ جس پر دشمن نے گھٹنے ٹیک کر 5+1 کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مقیم قائم مقام ایرانی قونصل جنرل مجید صادقی دولت آبادی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کی سالانہ شرح کو بلند ترین سطح تک بڑھایا جائے گا۔ گوادر اور چابہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی معاون و مددگار ہیں۔ جو لوگ اس حوالے سے غلط فہیماں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا دونوں برادر ممالک کے درمیان رخنہ یا روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہمارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔ ایران اور پاکستان مشترکہ کاوشوں سے دشمنوں کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونگے دینگے۔ انرجی سیکٹر میں پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کے سفر میں ایرانی قوم تنہا نہیں ہے، بلکہ یہ دنیا کے تمام مظلوموں کی آواز ہے۔ اس وقت مسلمان ممالک فلسطین، عراق، شام، یمن، کشمیر اور افغانستان میں کئے جانے والے مظالم سب کے سامنے ہیں۔ ڈکٹیٹر صدام حسین نے مسلسل آٹھ سالوں تک ایران پر جنگ مسلط کی لیکن فرزندان انقلاب نے اپنے خون سے وطن کا دفاع کیا۔ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود بھی دفاع، ایٹمی، علم وٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کیا ہے۔ جس پر دشمن نے گھٹنے ٹیک کر 5+1 کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔


خبر کا کوڈ: 520917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/520917/گوادر-اور-چابہار-بندرگاہیں-ایکدوسرے-کی-حریف-نہیں-بلکہ-معاون-مددگار-ہیں-مجید-صادقی-دولت-آبادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org