0
Tuesday 16 Feb 2016 07:04

حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی

حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودہا کے رہنما سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ ساہیوال ضلع سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حامد ناصر چھٹہ اور انکے بیٹوں کے پارٹی میں آنے سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اپوزیشن رہنما نے لیگی حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کی پرفارمنس کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ ان کی ترجیحات میں مہنگائی ختم کرنا اور غریب عوام کو روزگار مہیا کرنا شامل ہی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 520953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش