0
Monday 15 Feb 2016 09:57

وفاقی وزراء کشمیر کا امن تباہ کر رہے ہیں، سردار یعقوب

وفاقی وزراء کشمیر کا امن تباہ کر رہے ہیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ ریاست کی سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں مگر وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے پرامن حالات کو تباہ کر رہے ہیں، نکیال میں پیپلز پارٹی کے جلوس پر پتھراؤ اور ایک کارکن کی شہادت پر گہرا افسوس ہے۔ مسلم لیگ کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا حشر دنیا دیکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بٹے نی راہ اندروٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بوائز ہایئر سیکنڈری سکول بٹے نی راہ کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں مزید کالجز بنائیں گے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ حکومت پھر پیپلز پارٹی بنائے گی۔ ماضی کے حکمرانوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو ناخواندہ رکھنے کی کوشش کی۔ عوام انتخابات میں انصاف کریں گے اور ہم حلقہ چار کی نشست جیت کر دکھائیں گے۔ اس حلقے میں آنے والے امیدوار آپ کے آزمائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی قائدین ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ہایئر سیکنڈری سکول کا نام فوج کے کسی شہید سے منسوب کیا جائے گا۔ بٹے نی راہ میں پولیس چوکی 15 دن کے اندر قائم ہو گی اور آٹا سپلائی ڈپو کے قیام کی بھرپور کوشش کروں گا۔ کشمیر کونسل نے دو سال سے بجٹ روک رکھا ہے اگر وہ مل جائے تو چھوٹے چھوٹے منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پڑھا لکھا آزاد کشمیر کا نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا۔ اس موقع پر سردار حلیم خان، قاری لیاقت عثمانی، سردار جاوید، سردار شوکت محمود، امجد جلیل، سردار افتخار، سردار ذاکر، پروفیسر اسحاق، سردار سجاد، ساجد خالد، قاری حفیظ، صدر معلم سردار عبدالقیوم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 520972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش