0
Sunday 14 Feb 2016 23:46
جب بھی امریکی اتحاد کہے گا ریاض اپنی فوج شام روانہ کر دیگا، عادل الجبیر

سعودی حکومت شام پر زمینی جارحیت کیلئے امریکہ کے فرمان کی منتظر

سعودی حکومت شام پر زمینی جارحیت کیلئے امریکہ کے فرمان کی منتظر
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت شام پر زمینی جارحیت کے لئے امریکہ کے فرمان کی منتظر ہے۔ ریاض سے موصولہ خبروں کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی حکومت، شام میں زمینی فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت اس حوالے سے امریکی اتحاد کے فیصلے کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے جمعے کے روز کہا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، اپنی اسپیشل فورس شام میں حکومت کے مخالفین کا ساتھ دینے اور بقول ایشٹن کارٹر، داعش کے خلاف جنگ کے لئے شام روانہ کریں گے۔ اس درمیان سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے اپنے جنگی طیاروں کو ترکی کی انجرلیک فوجی چھاؤنی کے لئے روانہ کر دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جب بھی امریکی اتحاد کہے گا ریاض اپنی فوج شام روانہ کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ شام میں کتنے فوجی اور کتنی مدت کے لئے بھیجے گا۔ سعودی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بشار اسد اپنی بقا کے لئے روس سے مدد لے رہے ہیں، لیکن بلاشبہ شام میں روس کو شکست ہوگی۔ انہوں نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملوں پر بھی تنقید کی۔ واضح رہے کہ روس نے گذشتہ کئی مہینوں سے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں، جن کے دوران سعودی عرب، قطر، ترکی اور امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کی صورت میں شام کے صدر بشار الاسد کو زبردستی اقتدار سے ہٹانا پڑے گا، اس میں کوئی شک نہیں کہ بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔ عادل الجبیر نے امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام میں سیاسی عمل میں ناکامی کی صورت میں بشارالاسد کو طاقت کے ذریعے ہٹانا ہوگا۔ وہ یا تو سیاسی عمل کے نتیجے میں چلے جائیں گے یا پھر انہیں زبردستی اقتدار سے ہٹایا جائے گا۔ عادل الجبیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بشار الاسد کمزور ہیں اور وہ ختم ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام میں لڑائی کے لئے زمینی فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے، لیکن صرف امریکہ کی قیادت میں اتحاد کے حصے کے طور پر ایسا کریگا، ہماری خواہش ہے کہ شام میں سیاسی عمل کام کرتا رہے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو اسکی وجہ شامی حکومت اور اسکے اتحادی ہونگے اور اس صورت میں بشار الاسد کو طاقت کے ذریعے ہٹانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
خبر کا کوڈ : 521016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش