0
Monday 15 Feb 2016 13:36

ٹنڈوجام، مسافر وین ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی، 11 افراد جاں بحق

ٹنڈوجام، مسافر وین ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی، 11 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافر وین ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈوجام میں ریلوے پھاٹک پر مسافر وین پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، تاہم اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ قائم مقام ایس پی دیہی رائے مظہر کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث مسافر بس ٹرین کو دیکھ نہیں پائی، تاہم بس میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 521037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش