QR CodeQR Code

ڈپٹی میئر کراچی کیلئے نامزد ایم کیو ایم کے رُکن سندھ اسمبلی ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور

15 Feb 2016 13:53

اسلام ٹائمز: ارشد وہرا نے گزشتہ اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ اسپیکر آغا سراج درانی کو پیش کیا تھا، جسے منظور کر لیا ہے، اسپیکر آغا سراج درانی نے انکا استعفیٰ منطور کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے رُکن کی حیثیت سے ارشد وہرا کا کردار شاندار رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ جہاں جائیں گے، اچھا ہی کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی اور کراچی کے ڈپٹی میئر کیلئے نامزد ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرا کو کراچی کے ڈپٹی مئیر کیلئے نامزد کیا ہے، اس لئے انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ اسپیکر آغا سراج درانی کو پیش کیا تھا، جسے منظور کر لیا ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے ان کا استعفیٰ منطور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے رُکن کی حیثیت سے ارشد وہرا کا کردار شاندار رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ جہاں جائیں گے، اچھا ہی کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 521043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521043/ڈپٹی-میئر-کراچی-کیلئے-نامزد-ایم-کیو-کے-ر-کن-سندھ-اسمبلی-ارشد-وہرا-کا-استعفی-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org