QR CodeQR Code

7 ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت 55 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرسکی

15 Feb 2016 14:09

اسلام ٹائمز: رواں مالی سال کے دوران سندھ کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 142 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، لیکن سائیں سرکار مختص بجٹ کے 79 ارب جاری کرنے میں ناکام رہی، مختص بجٹ کی رقم جاری نہ ہونیکی وجہ سے بنیادی صحت، اسپتالوں کی تعمیر و توسیع سمیت مختلف منصوبے ادھورے رہ جانے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ترقی کے سرکاری دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے، کیونکہ مالی سال کے 7 ماہ گزرنے کے باوجود سائیں سرکار 55 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی دستاویز نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا، جس کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ گزر چکے ہیں، لیکن سائیں سرکار اب تک 55 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری نہ کر سکی، جس کے باعث صحت، تعلیم، پولیس، پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے التواء کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سندھ کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 142 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، لیکن سائیں سرکار مختص بجٹ کے 79 ارب جاری کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق مختص بجٹ کی رقم جاری نہ ہونے کی وجہ سے بنیادی صحت، اسپتالوں کی تعمیر و توسیع سمیت مختلف منصوبے ادھورے رہ جانے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 521047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521047/7-ماہ-گزرنے-کے-باوجود-سندھ-حکومت-55-فیصد-ترقیاتی-فنڈز-جاری-نہ-کرسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org