0
Wednesday 26 Jan 2011 23:51

طالبان ظالمان ہیں،پیسے لے کر دہشت گردی کر رہے ہیں،رحمان ملک

طالبان ظالمان ہیں،پیسے لے کر دہشت گردی کر رہے ہیں،رحمان ملک
اسلام آباد:وزیر داخلہ رحمان ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے چھ واقعات کو ناکام بنایا ہے، طالبان ظالمان ہیں جو پیسے لے کر دہشت گردی کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب اور سندھ پولیس قابل تحسین ہیں، جنہوں نے جانوں کی قربانی دے کر ملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، تاہم پوری قوم اس کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ رحمان ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ مغربی سرحدوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی طویل عرصے سے جاری ہے، کرائے کے قاتل معصوم لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ ارکان اسمبلی نے لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 52105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش