QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی نے اقلیتوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کا بل منظور کر لیا

15 Feb 2016 18:44

اسلام ٹائمز: اس موقع پر اقلیتی رکن نند کمار نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہندو برادری کی شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہو پارہی تھیں، بل کو پیش کرنے میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے، اب اس معاملہ کو طول نہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے ہندو برادری کی شادی کو رجسٹر کرنے کے حوالے سے بل منظور کرلیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بل پیش کیا۔ پیش کردہ بل کی منظوری کے بعد سکھ اور پارسیوں کی شادیاں بھی رجسٹرڈ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے پیر کو ہندو میرج بل منظور کرلیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بل ایوان میں بحث کے لئے پیش کیا۔ اقلیتی رکن نند کمار نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہندو برادری کی شادیاں رجسٹرڈ نہیں ہو پارہی تھیں۔ بل کو پیش کرنے میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے، اب اس معاملہ کو طول نہ دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بل کو سپورٹ کرنا چاہیے لیکن سب کی رائے کو شامل کیا جائے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اپوزیشن بل کو فوری پاس نہ کرانے پر اپنی بات سے مکر رہی ہے۔ ایوان نے ہندو برادری کے حوالے سے بل منظور کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 521115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521115/سندھ-اسمبلی-نے-اقلیتوں-کی-شادیاں-رجسٹر-کرنے-کا-بل-منظور-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org