0
Monday 15 Feb 2016 19:54

دہشتگردی سے لڑنے کیلئے دنیا پاکستان سے سیکھے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم

دہشتگردی سے لڑنے کیلئے دنیا پاکستان سے سیکھے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی سے لڑنے کیلئے پاکستانی ماڈل کو پڑھنا اور اس سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج اور پوری قوم دہشتگردی کیخلاف پاکستان میں بر سرپیکار ہے تاہم دنیا یہ بات یاد رکھے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کا دنیا بھر میں مقابلہ کرنا ہوگا۔ پوری دنیا کو ہماری کوششوں میں مدد کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بھرپور یقین ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس کی سمت بالکل درست ہے، ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں اور اس کیلیے ہمیں دنیا کی مدد چاہیے۔
 
انھوں نے کہا کہ جن  ملکوں کا دہشت گردی کا عفریت پیدا کرنے میں کردار ہے انھیں اس کے خاتمے کیلیے ہماری مدد کرنی چاہیے۔ یہ عفریت سب نے مل کر پیدا کیا ہے،ہم اس کیخلاف لڑ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہمارا ساتھ دیگی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا پاکستان میں کوئی بیس کیمپ نہیں جو وہ پیچھے رہ جائینگے، مایوس دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والی دہشتگردی کی اکا دکا کارروائیاں وطن عزیز سے دہشت گردی کے ہمیشہ کیلیے خاتمے کے پاک فوج کے عزم میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 521134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش