QR CodeQR Code

حج 2016، اخراجات میں 22 ہزار روپے اضافے کی تجویز

15 Feb 2016 20:09

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔ وزارت مذہبی امور کی سفارشات پر آئندہ چند روز میں مشاورت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے حج 2016 کے لیے اخراجات میں 22 ہزار روپے اضافہ کردیا، اضافے کی وجہ مکہ میں رہائش اور 3 وقت کے کھانے کی لاگت ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کے اخراجات میں 22 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے، 2015 میں وزارت نے پاکستان کے شمال میں رہنے والوں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار971 جب کہ جنوب میں رہنے والوں سے2 لاکھ 55 ہزار971 روپے وصول کیے تھے۔  2016 میں وزارت نے شمال میں رہنے والوں سے 2 لاکھ 87 ہزار جبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے وصول کرنے کی تجویزدی ہے، گزشتہ سال مکہ میں رہائش اور کھانے کی مد میں 87 ہزارر وپے وصول کیے گئے تھے جبکہ اگلے حج کے موقع پر ایک لاکھ 3250 روپے وصول کیے جائیںگے، گزشتہ سال منیٰ میں رہائش کے لیے 17 ہزار روپے وصول کیے گئے جبکہ اگلے حج کے موقع پر 22 ہزار روپے وصول کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔ وزارت مذہبی امور کی سفارشات پر آئندہ چند روز میں مشاورت کی جائے گی جبکہ وزارت مذہبی امور کا وفد سعودی حکام کے ساتھ حج معاملات طے کرنے کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے علاوہ سیکریٹری مذہبی اموراور آئی ٹی اسپیشلسٹ شامل ہیں، جوائنٹ سیکریٹری حج فاروق خان کووفدمیں شامل نہیں کیاگیا۔


خبر کا کوڈ: 521142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521142/حج-2016-اخراجات-میں-22-ہزار-روپے-اضافے-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org