0
Tuesday 16 Feb 2016 00:14

پاکستان کے ساتھ ماحول سازگار ہوتے ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے، بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان کے ساتھ ماحول سازگار ہوتے  ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے، بھارتی ہائی کمشنر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو امریکا سے ایف سولہ طیارے ملنے کی خبروں کے بعد بھارتی میڈیا نے مذاکرات میں تعطل کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا لیکن بھارتی ہائی کمشنر کہتے ہیں ماحول سازگار ہوتے ہی مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کو امریکا سے ایف سولہ طیارے ملنے کی راہ کیا ہموار ہوئی کہ بھارتی میڈیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا، بھارتی میڈیا نے تو لگے ہاتھوں پاک بھارت مجوزہ مذاکرات کی معطلی کا ڈھنڈورا پیٹنا بھی شروع کر دیا، بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو طیاروں کے فروخت کی خبروں کے بعد پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے زہر اگلا تو پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اس ساری صورتحال سے لاتعلق نظر آئے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں گوتم بمبا والے کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات ماحول سازگار ہوتے ہی دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان پٹھان کوٹ معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک نے تجارت بڑھانی ہے تو ویزے کے عمل کو آسان بنانا ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رابطے کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بھارت کو کوئی اعتراض نہیں۔
خبر کا کوڈ : 521202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش