QR CodeQR Code

سیاسی قیادت بے اختیار ہے، کسی بلوچ نے ہتھیار نہیں ڈالے، براہمداخ بگٹی

16 Feb 2016 01:30

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچ قوم پرست رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جا سکتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ قوم پرست رہنماء براہمداخ بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کے اختیار میں کچھ نہیں، بلوچ قوم پرستوں نے ہتھیار نہیں ڈالے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے براہمداخ بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے، ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک مجھ سے ملنے آئے تھے اور انہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کرینگے، وہ واپس چلے گئے اور اس کے بعد انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ برہمداخ نے کہا کہ ہمیں پاکستان آنے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ارادہ ہے۔ بلوچستان میں حکومت سلیکٹ ہوتی ہے، ایلیکٹ نہیں ہوتی۔ یہاں کی سیاسی قیادت بے بس ہے اور ان کے ہاتھ میں اختیارات نہیں ہیں۔ کسی بلوچ قوم پرست نے ہتھیار نہیں ڈالے، یہ صرف عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے، اس کا فیصلہ ہمیں خود کرنے دیا جائے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 521214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521214/سیاسی-قیادت-بے-اختیار-ہے-کسی-بلوچ-نے-ہتھیار-نہیں-ڈالے-براہمداخ-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org