QR CodeQR Code

کراچی، اغوا کاروں کا گروہ گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

16 Feb 2016 01:57

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق انٹیلی اطلاعات پر پولیس نے کوئیک سرچ آپریشن کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جو اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں، انتہائی خطرناک اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے اغوا کاروں کے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر پولیس نے کوئیک سرچ آپریشن کرکے ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں ایس ایم جی رائفلیں اور مختلف اقسام کے پستول بھی شامل ہیں۔ یہ ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ان کے گینگ وار سے تعلقات تھےاور یہ ان سے رابطے میں تھے۔ پولیس کے مطابق ان دہشتگردوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 521216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521216/کراچی-اغوا-کاروں-کا-گروہ-گرفتار-خطرناک-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org