0
Tuesday 16 Feb 2016 11:40

پشاور، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2 افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیا گیا۔ جس میں دو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیا گیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوں کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 521280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش