QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی حامی حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر فوج کی وجہ سے مجبور ہوئی، مشیر اطلاعات سندھ

16 Feb 2016 11:50

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا پاک فوج کے ساتھ تصادم نہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقات نہیں، دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ کسی جماعت کا تصادم نہیں، دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوئی۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا پاک فوج کے ساتھ تصادم نہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی حکومت آج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر فوج کی وجہ سے مجبور ہوئی، دہشت گردی کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 521284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521284/دہشتگردوں-کی-حامی-حکومت-کیخلاف-کارروائی-پر-فوج-وجہ-سے-مجبور-ہوئی-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org