0
Tuesday 16 Feb 2016 14:28

گومل یونیورسٹی مالی بحران، حفاظتی انتظامات میں مشکلات کا سامنا

گومل یونیورسٹی مالی بحران، حفاظتی انتظامات میں مشکلات کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی کو مالی بحران کی وجہ سےحفاظتی انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے، صوبائی حکومت سے مالی امداد کی اپیل کردی گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی درسگاہ گومل یونیورسٹی میں کیمپس ایک ہزار ایکڑ پر پھیلا ہے، بدامنی کے خدشات کے باعث 23 دن بند رکھنے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر عمرعلی خان کے مطابق گومل یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بھرپور اندازمیں جاری ہیں مگر مالی مشکلات کے باعث سیکورٹی پلان کے مطابق انتظامات ممکن نہیں۔ وائس چانسلر کی جانب سے صوبائی حکومت سے فوری مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے، وائس چانسلر نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور ایچ ای سی سے5 کرو ڑروپے کے خصوصی فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فنڈ کی اس رقم سے ایک ہزار ایکڑ میں پھیلی یونیورسٹی میں چار دیواری کی مرمت، خودکار اسلحہ اور مورچوں، چیک پوسٹوں کی تعمیر مکمل کی جاسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 521322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش