QR CodeQR Code

خواتین کی تصاویر سے متعلق قرارداد کی منظوری کیخلاف حکومتی اراکین کا احتجاج

16 Feb 2016 16:24

اسلام ٹائمز: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں خواتین کی تصاویر کیلئے خواتین عملے کی تقرری کی قرارداد منظور کی گئی جس پر 10 سے زائد حکومتی ارکان اسمبلی احتجاج کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے چیمبر میں پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں خواتین کی تصاویر کیلئے خواتین عملے کی تقرری کی قرارداد منظوری کے خلاف حکومتی اراکین احتجاج کرنے سپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں خواتین کی تصاویر کیلئے خواتین عملے کی تقرری کی قرارداد منظور کی گئی، جس پر 10 سے زائد حکومتی ارکان اسمبلی احتجاج کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن کے شور شرابے میں قرارداد جلد بازی میں منظور کی گئی، ہم نے قرارداد کی مخالفت کی مگر کسی نے سنا ہی نہیں۔ اراکین نے مطالبہ کیا کہ قرارداد پر کل پنجاب اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے حکومتی رکن شیخ علاﺅالدین نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر رانا اقبال نے اس معاملے پر کل جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 521362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521362/خواتین-کی-تصاویر-سے-متعلق-قرارداد-منظوری-کیخلاف-حکومتی-اراکین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org