QR CodeQR Code

آزادکشمیر کی جماعتیں اور وفاقی حکومت کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے تحریک آزادیٔ کشمیر کو نقصان پہنچے، لیاقت بلوچ

16 Feb 2016 20:28

اسلام ٹائمز: منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت آزادکشمیر میں مداخلت بند کریں، آزادکشمیر میں مثالی انتخابات حق خود ارادیت کے حصول کے لیے معاون ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی عہدیداران سے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے ابتدائی مرحلہ میں ہی مسلم لیگ (ن) اور پی پی کے درمیان طے شدہ فساد جمہوریت اور تحریک آزادیٔ کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور قابض فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔ جمہوری اور انسانی حقوق پامال ہو رہے۔ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کے لیے'' بیس کیمپ'' ہے۔ آزادکشمیر کی جماعتیں اور وفاقی حکومت کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے تحریک آزادیٔ کشمیر کو نقصان پہنچے۔ انتخابات ہر اعتبار سے شفاف اور غیر جانبدار کرائے جائیں۔ وفاقی اور سندھ حکومت آزاد کشمیر میں مداخلت بند کریں۔ آزاد کشمیر میں مثالی انتخابات حق خود ارادیت کے حصول کے لیے معاون ہونگے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورے ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم عوام کے جذبات اور محرومیوں کی ترجمان تحریک ہے۔ کرپٹ حکومتوں کو بے نقاب کرنا اور عوام کو کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف بیدار کرنا ہمارا ہدف ہے۔ کرپشن کا سرطان غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ جماعت اسلامی عوامی تائید اور عوام کی ووٹ پرچی سے کرپٹ نظام اور قیادت کو بدلے گی۔


خبر کا کوڈ: 521446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521446/آزادکشمیر-کی-جماعتیں-اور-وفاقی-حکومت-کوئی-ایسا-اقدام-نہ-کریں-جس-سے-تحریک-آزادی-کشمیر-کو-نقصان-پہنچے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org