QR CodeQR Code

حکومت کا بجلی کی چوری پر 7سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا اعلان

17 Feb 2016 00:09

اسلام ٹائمز: ڈسٹری بیوشن لائن پر کنڈا ڈالنے پر تین سال تک قید بامشقت یا تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ صنعتی اور کمرشل صارفین کو میٹر ٹیمپر کرنے پر تین سال قیدکی سزا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی چوری پر سات سال قید بامشقت اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ حکومت نے بجلی چوری کیخلاف سزائیں سخت کر دیں۔ نئے قانون کے تحت بجلی چور کی بغیر وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری ہو سکے گی اور اس پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈسٹری بیوشن لائن پر کنڈا ڈالنے پر تین سال تک قید بامشقت یا تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین کو میٹر ٹیمپر کرنے پر تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 521498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521498/حکومت-کا-بجلی-کی-چوری-پر-7سال-قید-اور-ایک-کروڑ-روپے-جرمانہ-سزا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org