QR CodeQR Code

معیشت بہتر ہوگی تو ہمارے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوگا، اسحاق ڈار

17 Feb 2016 02:50

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں تاجروں سےخطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک اکتیس سو ارب کے مقابلے میں پچیس سو اکیاسی ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جا چکا ہے، پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی تو اسی سے ہمارے ہی بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ ہر جگہ پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں لڑتے ہیں معیشت بہتر ہوگی تو ہمارے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے حوالے سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک اکتیس سو ارب کے مقابلے میں پچیس سو اکیاسی ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جا چکا ہے، پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی تو اسی سے ہمارے ہی بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رضا کارانہ اسکیم کے تحت رواں ماہ کے آخر تک ٹیکس جمع نہ کرانے والے تاجروں مشکلات کا شکار ہوں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جہاں ملک پاکستان کی معیشت کی بات آئے وہاں کسی سیاسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ تقریب سے مشیر خزانہ ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نے بھی خطاب کیا۔ حکومت کا دعوی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور تاجر بلاخوف خطر اپنی اصل آمدن ظاہر کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 521499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521499/معیشت-بہتر-ہوگی-ہمارے-آنے-والی-نسلوں-کا-مستقبل-محفوظ-ہوگا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org