QR CodeQR Code

جی بی حکومت نے تھک داس پاک فوج کوالات کرنے کافیصلہ کرلیا

17 Feb 2016 10:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیے چلاس میں تھک داس کی اراضی افواج پاکستان کو الاٹ کی جا رہی ہے، تاکہ یہاں پر ایک بریگیڈ فوج تعینات کی جاسکے


اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کے علاقے چلاس کے ساتھ متصل تھک داس کی سینکڑوں کنال اراضی کو پاک فوج کو الاٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اعلٰی سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لیے چلاس میں تھک داس کی اراضی افواج پاکستان کو الاٹ کی جا رہی ہے، تاکہ یہاں پر ایک بریگیڈ فوج تعینات کی جاسکے جو کہ بہت جلد اس علاقے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ اس اہم شاہراہ پر سیکیورٹی خدشات کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہرممکن حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 521538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521538/جی-بی-حکومت-نے-تھک-داس-پاک-فوج-کوالات-کرنے-کافیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org