QR CodeQR Code

خیبرپختونخواہ کی حکومت گلگت بلتستان کے مسافرین کو تنگ کررہی ہے، میجر (ر) امین

17 Feb 2016 11:10

اسلام ٹائمز: ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ نون کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کو حکومت میں شامل کرنے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی بات نہیں چل رہی ہے، خبروں کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ اسلامی تحریک حکومت میں شامل ہورہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی رکن اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت اور پولیس گلگت بلتستان کے مسافروں کو مسلسل تنگ کررہی ہے، پی ٹی آئی ایک جانب گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرتے نہیں تھکتی، دوسری جانب اس کی حکومت گلگت بلتستان کے مسافروں کو تنگ کر رہی ہے۔ کوہستان پولیس کانوائے کے نام پر ہمارے مسافروں کی تذلیل کر رہی ہے، اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہون نے کہا کہ کانوائے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اس لئے حکومت خیبرپختونخواہ کی پولیس کو سمجھائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کو حکومت میں شامل کرنے کے حوالے سے حکومت اور پارٹی کی سطح پر کوئی بات نہیں چل رہی ہے، خبروں کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ اسلامی تحریک حکومت میں شامل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے انتخابات کے بارے میں حکومت اور پارٹی کے فیصلے پر عمل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 521548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521548/خیبرپختونخواہ-کی-حکومت-گلگت-بلتستان-کے-مسافرین-کو-تنگ-کررہی-ہے-میجر-ر-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org