QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری خارجہ اُمور ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کا دورہ مشہد مقدس، کابینہ کے ساتھ ملاقات

17 Feb 2016 18:30

اسلام ٹائمز: مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی نے عالم اسلام اور بالخصوص شام، یمن، عراق اور بحرین کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کے دورہ، دورے کے دوران اُنہوں نے کابینہ کے ساتھ خصوصی ملاقات اور ایک نشست کے دوران عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم مشہد کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام عقیل حسین خان، حجتہ الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم، مولانا ظہیر حسین مدنی سمیت دیگر کابینہ کے رہنما موجود تھے۔ بعدازاں کابینہ کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے دفتر مشہد مقدس کی کارکردگی کو سراہا اور حجتہ الاسلام آقائی عقیل حسین خان کو کاوشوں اور کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 521620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521620/ایم-ڈبلیو-کے-سیکرٹری-خارجہ-ا-مور-ڈاکٹر-سید-شفقت-شیرازی-کا-دورہ-مشہد-مقدس-کابینہ-ساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org