0
Wednesday 17 Feb 2016 23:21

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان کو دھوکا قرار دیدیا

بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف کے نیب سے متعلق بیان کو دھوکا قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نیب سے متعلق بیان محض دھوکا ہے، کیونکہ نواز شریف کی کابینہ کے ماتحت نیب اور ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے کچھ اداروں کو مفلوج کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب پر کی گئی تنقید پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نیب سے متعلق بیان محض دھوکا ہے، کیونکہ نواز شریف کی کابینہ کے ماتحت نیب، ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے بعض اداروں کو مفلوج کیا، جس کی واضح مثال حکومت سندھ کو مفلوج کرنے کیلئے تمام آئینی حدود پار کرنا اور افسران کی گرفتاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ نیب اور ایف آئی اے صرف ایک صوبے کو نشانہ بنا رہے ہیں، وفاقی اداروں نے اپنے اختیارات کو تجاوز کرتے ہوئے کارروایاں کیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر احتساب کے قانون میں موجود خامیوں کو ختم کیا جائے، تاکہ کوئی بھی معصوم اور ایماندار فرد کسی سیاسی وابستگی کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنے، جبکہ خامیوں کو ختم کرنے سے آئین میں صوبوں کو دی گئی خود مختاری کو تحفظ مل سکے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ احتساب کو ہمیشہ سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا، سیاسی قیدیوں کو یرغمال بنا کر انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے بجائے یکساں احتساب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رکھنے کی، اور کسی کو مقدس گائے نہ سمجھتے ہوئے سب کیلئے برابر احتساب کی حمایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 521717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش