0
Wednesday 17 Feb 2016 23:29

نیب جن کیخلاف کارروائیاں کر رہا ہے، انکی رسائی وزیراعظم اور وزرا تک ہے، گورنر سندھ

نیب جن کیخلاف کارروائیاں کر رہا ہے، انکی رسائی وزیراعظم اور وزرا تک ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسی کوئی بات نہیں کی، جس سے کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی متاثر ہو۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ عشرت العباد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے دشمن کے خلاف کام کر رہے ہیں، جو نظر نہیں آتے، کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، رینجرز کی درست کارروائیوں سے حالات بہتر ہوئے ہیں، رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائیوں کی بدولت دہشتگردی کے بے تحاشا ہونے والے واقعات ختم ہوگئے ہیں، کسی بھی کارروائی اور آپریشن کی کامیابی یا ناکامی کا پیمانہ اس کے نتائج ہوتے ہیں، کراچی میں آپریشن کا نتیجہ امن کا قیام، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کا خاتمہ ہے۔ نیب کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ نیب جن کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ان کی رسائی وزیراعظم اور وزراء تک ہے، وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی، جس سے کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی متاثر ہو، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا طریقہ کار وضع ہونا چاہیے، جس سے لوگوں کی اس حوالے سے جائز شکایات کا ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ سے تفتیش کیلئے جے آئی تشکیل دے دی گئی ہے، اس کی جانب سے جو انکشافات ہوں گے، اس پر کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 521723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش