QR CodeQR Code

انقرہ میں بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

18 Feb 2016 00:02

اسلام ٹائمز: فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکہ فوجی بیرکس کے قریب ہوا، جس سے تھوڑے ہی فاصلے پر ترکی پارلیمنٹ ہاوس واقع ہے، ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں دھماکے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہیں، جبکہ ترک وزیراعظم نے دھماکے کے باعث دورہ برسلز ملتوی کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انقرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکہ فوجی بیرکوں کے قریب ہوا، جس سے تھوڑے فاصلے پر ہی ترک پارلیمنٹ ہاوس واقع ہے۔ دھماکے کے باعث 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد فوجی اہلکاروں کی ہے۔ سکیورٹی اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دی ہے اور اہم مقامات پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 521733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521733/انقرہ-میں-بم-دھماکہ-11-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org