0
Thursday 18 Feb 2016 00:09

سرتاج عزیز کا سعودی اتحاد میں پاکستان کے کردار سے لاعلمی کا اظہار مضحکہ خیز ہے، علامہ ناصر عباس

سرتاج عزیز کا سعودی اتحاد میں پاکستان کے کردار سے لاعلمی کا اظہار مضحکہ خیز ہے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ استعماری قوتیں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مسلمانوں کے مابین نفاق کا بیج بو رہی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر سعودی عرب جو اتحاد بنانے جا رہا ہے، اس کا مقصد انہی صیہونی عزائم کو تقویت دینا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا اس اتحاد میں پاکستان کے کردار سے لاعلمی کا اظہار مضحکہ خیز ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اور مشیر کے بیانات میں تضاد حکومت کی مبہم خارجہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کمزور گرفت کو آشکار کر رہے ہیں۔ حکومت کو اس متنازعہ اتحاد میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہوگا۔ کسی بھی ایسے اتحاد کا حصہ بننا پاکستان کے مفادات میں قطعی نہیں، جس کا مقصد اسلامی ریاستوں کی تباہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کے جن خطرات سے نبرد آزما ہے، ان کو شکست دینے کے لئے پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم پاکستانی فوج کو کسی دوسرے ملک بھیجنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ امت مسلمہ کو اس وقت یہود و نصاریٰ کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک ذاتی وابستگی سے بالاتر ہو کر مسلم ریاستوں کی سالمیت اور بقاء کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 521736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش