0
Thursday 27 Jan 2011 15:11

پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایئر چیف

پاکستان کا بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایئر چیف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کے نئے اسکوارڈن مارچ میں قائم کئے جائیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے چودہویں لوئر کورسز کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پولیس اور مسلح افواج عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی کوشش کر رہی ہیں، پولیس مشکل حالات میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ قوم کو پولیس کے افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ 
راوٴ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ فضائیہ کے ایف سولہ اور جے ایف سترہ تھنڈر طیاروں کے نئے اسکوارڈن مارچ میں قائم کئے جائیں گے۔ فضائیہ کے پاس اکیس جے ایف سترہ تھنڈر لڑاکا طیارے تیار حالت میں موجود ہیں جبکہ نو تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے پینتالیس ایف سولہ طیاروں کی ترکی میں اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد واجد درانی تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پولیس کی صلاحیت میں اضافے اور امن و امان برقرار قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی کے مسائل کا سامنا ہے۔فوج پولیس اور رینجرز مل کر دشمن سے نجات دلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لئے پولیس اہلکار جانوں کی قربانی دے رہے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج، پولیس کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد واجد درانی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ امریکی معاونت سے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ پولیس کی نفری میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ 
خبر کا کوڈ : 52174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش