0
Thursday 18 Feb 2016 07:05

ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون قرار دینے پر صنعت کے لیے آسانی پیدا ہو گی، میاں ادریس

ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون قرار دینے پر صنعت کے لیے آسانی پیدا ہو گی، میاں ادریس
اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے سابق صدر میاں ادریس نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون قرار دینے پر بیرون ملک سے ڈیوٹی فری مشینری منگوائی جا سکے گی۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے سابق ایگزیکٹو ممبر احتشام جاوید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے فیکٹریاں انڈسٹریل اسٹیٹ منتقل کرنے کے لئے فیڈمک اور اپٹپمپا میں ایم او یو سائن ہونے سے نہ صرف پروسینگ بلکہ دیگر انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو فیڈمک کی ہی طرز پر کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیڈمک کو مردہ گھوڑے کی بجائے فعال اور اہم ادارہ بنایا، اس اہم اور مثبت تبدیلی کا اعتراف بیوروکریسی اور وزراء کیساتھ ساتھ وزیراعظم نواز شریف نے بھی کیا۔ واضح رہے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احتشام جاوید نے میاں ادریس، انجینئر رضوان اشرف اور اپٹپمپا کے خالد حبیب کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 521762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش