0
Thursday 18 Feb 2016 07:53

لاہور، پولیس ناکے پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

لاہور، پولیس ناکے پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چناب چوک علامہ اقبال ٹاؤن میں ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار مبشر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کانسٹیبل عاطف اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 521764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش