QR CodeQR Code

سنٹرل کرم میں دھماکہ، ماں اور بیٹی شدید زخمی

18 Feb 2016 08:55

اسلام ٹائمز: سنٹرل کرم ایجنسی مرغے چینہ کے علاقے گوڑکی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنٹرل کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس میں ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔ جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل کرم ایجنسی مرغے چینہ کے علاقے گوڑکی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مرغے چینہ کے علاقے گوڑکی میں زوجہ میر محمد اپنی بیٹی کے ہمراہ قریبی پہاڑ میں مویشی چرانے کی غرض سے نکلی کہ دونوں راستے میں نصب بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئیں دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دئیے گئے ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق دھماکے سے خاتون کی دونوں ٹانگیں شدید متاثر ہوئی ہیں.


خبر کا کوڈ: 521767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521767/سنٹرل-کرم-میں-دھماکہ-ماں-اور-بیٹی-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org