QR CodeQR Code

سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی ارشد وارثی کی درخواستِ ضمانت مسترد

18 Feb 2016 14:23

اسلام ٹائمز: شعیب وارثی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا، لیکن اس کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست منطور کی گئی، عدالت کیجانب سے کہا گیا کہ ابھی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت نہیں دی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، شعیب وارثی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا، لیکن اس کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست منطور کی گئی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ابھی کیس کی تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی شعیب وارثی کے خلاف نیب میں غیر قانونی ٹھیکے اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے، انہیں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں انھیں نیب کے حوالے کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 521872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521872/سوئی-سدرن-گیس-کمپنی-کے-سابق-ایم-ڈی-ارشد-وارثی-کی-درخواست-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org