QR CodeQR Code

آئی جی سندھ احکامات نظر انداز، کراچی کے تھانوں میں ایف آئی آر کی کاپیاں فروخت ہونے لگیں

18 Feb 2016 18:40

اسلام ٹائمز: تھانہ درخشاں میں معمولی لڑائی جھگڑے کے کیسز کی ایف آئی آر لینے کے لئے جانے والے شہریوں سے اے ایس آئی رمضان ایف آئی آر کی فی کاپی ایک ہزار سے 5 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے تھانوں کو شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے واضح احکامات کے باوجود کراچی کے تھانوں میں ایف آئی آر کی کاپیاں فروخت ہونے لگیں، یومیہ لاکھوں روپے کا کاروبار ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے تھانہ درخشاں میں درج ہونے والے مقدمات کی ایف آئی آر لینے کے لئے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تھانہ درخشاں میں معمولی لڑائی جھگڑے کے کیسز کی ایف آئی آر لینے کے لئے جانے والے شہریوں سے اے ایس آئی رمضان ایف آئی آر کی فی کاپی ایک ہزار سے 5 ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میرا تبادلہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں میں کوئی بات نہیں کر سکتا جبکہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے تھانوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ تھانوں رجوع کرنے والے شہریوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کی جائیں، علاقوں میں اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کے انسداد کے ساتھ ساتھ ساتھ ریکی اور انٹیلی جینس کلیشن کے اقدامات پر بھی خاص توجہ دی جائے۔ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بھرپور اور سخت اقدامات کا واضح طور پر پابند بنائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی، غفلت، لاپروائی برتنے والوں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان احکامات کے باوجود تھانہ درخشاں شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپی تک فروخت کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 521926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521926/ا-ئی-جی-سندھ-احکامات-نظر-انداز-کراچی-کے-تھانوں-میں-ایف-ا-ر-کی-کاپیاں-فروخت-ہونے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org