QR CodeQR Code

رینجرز کا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

18 Feb 2016 22:09

اسلام ٹائمز: کراچی میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، اور ان کیخلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فصلہ، جبکہ چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، اور ان کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بھی نگرانی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 521965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/521965/رینجرز-کا-کراچی-میں-جرائم-پیشہ-افراد-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org