0
Thursday 18 Feb 2016 23:11

سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر کمیٹی تشکیل

سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی ای سی سی کو رپورٹ پیش کرےگی۔ کمیٹی سیکرٹری پیٹرولیم، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری قانون اور بیرسٹر ظفراللہ پر مشتمل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے فوجی، فاطمہ اور اینگرو کھاد پلانٹس کیلئے چھ کروڑ کیوبک فٹ گیس فراہم کرنے کی بھی منطوری دی۔ کمیٹی نے شہداد کوٹ ٹیکسٹائل ملز کے ذمے پانچ کروڑ دس لاکھ روپے کا قرض بھی معاف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 521980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش