0
Thursday 18 Feb 2016 23:53

داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بانکی مون

داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بانکی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت کودہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ داعش برصغیر میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے پاک بھارت دونوں کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بانکی مون نے کہا کہ داعش کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں، عراق اور شام میں تنظیم کی سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہوچکی ہیں جس سے خطے میں امن غارت ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش برصغیر میں بھی خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان اور بھارت کی سرحدیں اس کا نشانہ ہوسکتی ہیں، دیگر تنظیموں کا لبادہ اوڑھ کر بھی داعش دونوں ممالک کے لیے خطرات پیدا کرسکتی ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے ہرممکن دوطرفہ اختلافات ختم کرنا ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھی پہل کرنا ہوگی تاکہ خطے میں دہشت گردوں کو رسائی حاصل نہ ہو اور انھیں برصغیر میں اپنی تخریبی کارروائیاں پھیلانے کے لیے زمین نہ مل سکے۔بانکی مون نے کہا پاکستان دہشت گردی مخالف جنگ میں صف اول پر کھڑا رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کافی ساری قربانیاں دی ہیں جنھیں اقوام متحدہ نظر انداز نہیں کرسکتی تاہم اس کے لیے ایسے حالات ہیں کہ اسے اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے بھی دہشت گردی کے خلاف کھل کر آگے آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 521987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش