0
Wednesday 17 Feb 2016 22:16

ایران اور جاپان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور جاپان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران اور جاپان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور خارجہ امور پر جاپانی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کاتسویوکی کاوائی نے تہران میں ملاقات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران، جاپان تعلقات محض تجارتی لین دین تک محدود نہیں ہیں اور تہران، ٹوکیو کے ساتھ بھرپور سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی تعاون کا خواہاں ہے۔ جاپان کے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کاتسویوکی کاوائی نے کہا کہ ان کا ملک پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی، تیل و گیس کے منصوبوں، کاروں کی تیاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جاپان تعلقات کے فروغ سے مشرق وسطٰی اور ایشیا کے امن و استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ خارجہ امور میں جاپانی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کاتسویوکی کاوائی، وزیراعظم شنزو ابے کے مجوزہ دورہ تہران کے بارے میں بات چیت کی غرض سے ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ نے خطے میں ایران کے کردار کو اہم اور مثبت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 522042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش