0
Friday 19 Feb 2016 16:58

اعلیٰ تعلیم میں پاکستان کا 140 ممالک میں سے 124 ویں نمبر پر آ گیا

اعلیٰ تعلیم میں پاکستان کا 140 ممالک میں سے 124 ویں نمبر پر آ گیا
اسلام ٹائمز۔ گلوبل کمپٹیٹونس نامی ادارے کی رپورٹ برائے سال دوہزار پندرہ سولہ کی رینکنگ کے مطابق پاکستان کارکردگی کے لحاظ سے اعلیٰ تعلیم و تربیت کے میدان میں 140 ممالک میں سے 124 ویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت اس فہرست میں 90 ویں نمبر پر ہے۔ اعلیٰ تعلیمی میدان میں پاکستان سے پیچھے رہ جانے والے ممالک میں ایتھوپیا، یوگنڈا اور نائجیریا جیسے ملک شامل ہیں۔ فہرست میں پاکستان کا 124 ویں نمبر پر آنا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ واضح رہے کہ فہرست میں پہلا نمبر سنگاپور کو ملا ہے، جبکہ امریکا چھٹے، برطانیہ 18 ویں، قطر 27 ویں، ملائیشیا 36 ویں، متحدہ عرب امارات 37 ویں، سعودی عرب 49 ویں، تاجکستان 75 ویں، کینیا 98 ویں، بھوٹان 103 ویں، مصر 111 ویں، نیپال 113 ویں اور بنگلادیش 122 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین 68 ویں نمبر، جبکہ پاکستان کا پڑوسی ملک ایران 69 ویں نمبر پر ہے۔ ہمسایہ ممالک میں پاکستان کا آخری یعنی چوتھا نمبر ہے، جبکہ سارک ممالک (بھوٹان، نیپال، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش وغیرہ) میں بھی پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 522083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش