QR CodeQR Code

ایران کیساتھ معاشی و تجارتی روابط مستحکم کرنیکی حکمت عملی تیار کرلی، وفاقی وزیر تجارت

19 Feb 2016 18:35

اسلام ٹائمز: ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران خرم دستگیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ زمینی راستے تجارت کیلئے 2 نئے پوائنٹس کھولے جا رہے ہیں، پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے مزید بہتر ہو رہے ہیں، ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اسی سال ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان تک راہداری کی سہولت نہیں دے سکتے، ایران کے ساتھ معاشی اور تجارتی روابط مستحکم کرنے کی حکومت عملی تیار کرلی، ایران کے ساتھ زمینی راستے تجارت کیلئے 2 نئے پوائنٹس کھولے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان اور افغانستان ٹرک ڈرائیور کو ویزے اور مال برادری پر کسی اضافی چارجز کے بغیر سرحد پر آمدورفت کی سہولت فراہم کریں گے۔ کراچی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے مزید بہتر ہو رہے ہیں، جس سے پاکستان کیلئے خطے میں علاقائی تجارت بڑھانے کے بھرپور مواقع مہیا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اسی سال ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 522112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522112/ایران-کیساتھ-معاشی-تجارتی-روابط-مستحکم-کرنیکی-حکمت-عملی-تیار-کرلی-وفاقی-وزیر-تجارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org