0
Friday 19 Feb 2016 19:18

پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر قیمیت ادا کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر قیمیت ادا کرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، منصوبے کو لاحق خطرات سے آگاہ ہیں، سازشوں کو ناکام بناکر اقتصادی راہداری کو حقیقت کا روپ دیں گے اور اس مقصد کی خاطر پاک فوج ہر قیمیت ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے قائم کیے گئے اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو اسپیشل سیکورٹی ڈویژن اور اقتصادی راہداری کے سیکورٹی امور پر مفصل بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس منصوبے سے پاکستان اور پاکستانی قوم کی حالت بھی بدلے گی، آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف شروع کی گئی مہم جوئی سے آگاہ ہیں، لیکن پاک فوج ہر قیمت پر اقتصادی راہداری منصوبے کو حقیقت میں بدلے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹَی کیلئے مکمل پرعزم ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا، پرامن ماحول سے ہی یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں۔ آرمی چیف نے ہدایت کی قانون نافذ کرنے والے ادارے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 522120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش