QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے بعد پاکستان نے بھی ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لیں

19 Feb 2016 20:54

اسلام ٹائمز: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وزارت خارجہ نے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی سطح پر پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان نے بھی ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لیں، وزارت خارجہ نے پابندی اٹھانے کا باقاعدہ نوٹی فیکش جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وزارت خارجہ نے پابندیاں اٹھانے کا باضابطہ نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت لگائی گئی تھیں تاہم اب اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق جاری کئے گئے تمام نوٹی فیکشن فوری طور پر واپس لے لئے گئے ہیں، پاکستان نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دے دی ہے نوٹی فیکیشن کے مطابق، ایران پر پابندیاں ہٹنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تیزی سے فروغ پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 522134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522134/اقوام-متحدہ-کے-بعد-پاکستان-نے-بھی-ایران-پر-عائد-تمام-پابندیاں-اٹھا-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org