0
Saturday 20 Feb 2016 00:39

حکومت بدعنوان عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

حکومت بدعنوان عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم کی طرف سے قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کو تنقید بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدعنوان عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان قانون انصاف کی بالادستی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اگر حکومتی بدعنوان شخصیات کو تحفظ فراہم کرنا ہی مقصود ہے تو پھر ان تمام اداروں کو بند کر دیا جانا چاہیے، جو جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے پرعزم انداز میں کوششیں کر رہے ہیں اور مجرموں کے لئے خوف و ہراس کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے اداروں اور بدعنوان عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں مداخلت سے باز رہے۔ پاکستان کی تباہی کے ذمہ داران کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہنی چاہیے۔ حکومتی صفوں میں موجود وزراء کا نیب کے خلاف بیان دراصل ان کے مخفی خوف کو ظاہر کر رہا ہے۔ وہ قومی احتساب بیورو کے اپنی گردن کی طرف بڑھتے ہوئے ہاتھ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ بیشتر حکومتی عناصر نہ صرف مالی بدعنوانی میں ملوث ہیں بلکہ ان دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے مضبوط حواری بھی ہیں، جنہوں نے ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد رکھی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھی ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قومی اداروں کی اعلٰی انتظامی پوسٹوں کی حکومتی بندر بانٹ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ اس عمل کو روکنے کے لئے اعلٰی عدلیہ اور پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام قومی اداروں میں ذمہ داران کی تقرری میں پیشہ وارانہ مطلوبہ اہلیت ہی کو معیار گردانا جائے، تاکہ قومی اداروں کو تباہی سے بچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 522172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب