0
Saturday 20 Feb 2016 10:30

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےتین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق میراں والا بنگلا بائی پاس پر پولیس اہلکار گشت پر تھے، اس دوران انہوں نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس اہلکار عمران، اسحاق اور شفاقت موقع پر ہی جان بحق ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی میتوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ سی پی او افضال کوثر نے واقعے کے بعد تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کے احکامات جاری کر دیے تھے۔
 
اطلاعات کے مطابق پنجاب میں فرقہ وارانہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے حوالے سے فیصل آباد بڑا اہم شہر شمار ہوتا ہے۔ فیصل آباد نے ہزاروں کی تعداد میں جہادی اور خطرناک فرقہ پرست پیدا کیے۔ فیصل آباد میں جہادیوں اور فرقہ پرستوں کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس شہر سے القاعدہ کے علامی شہرت یافتہ دہشت گرد ابو زبیدہ کو گرفتار کیا گیا۔ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور لشکر طیبہ فیصل آباد کی ''پہچان'' ہیں۔ فیصل آباد میں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے جنگجوئوں کے پاس درجنوں مدارس اور مراکز ہیں جہاں نہ صرف وہ پناہ گزین ہیں بلکہ باوثوق ذرائع کے مطابق انہوں نے یہاں پر افغانستان اور پاکستان کے سرحدی قبائلی علاقوں کیلئے بھرتی کیمپ کھول رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 522204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش