0
Saturday 20 Feb 2016 00:24
امریکہ شامی کردوں کو ہتھیار فراہم کرنا بند کرے

3 امریکی جہازوں میں لایا گیا آدھا اسلحہ داعش اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے، طیب اردوغان

3 امریکی جہازوں میں لایا گیا آدھا اسلحہ داعش اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے، طیب اردوغان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکا کو شام میں کرد جنگجوؤں کی مدد کرنے پر خبردار کر دیا۔ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پچھلے دنوں بدھ کے روز دارالحکومت انقرہ میں فوجی قافلے کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ترکی کے مطابق کرد جنگجو اس حملے میں ملوث ہیں، تاہم واشنگٹن اس دعویٰ پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہا ہے۔ استنبول میں اردوغان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حملے میں کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی پی جی) اور ڈیموکریٹک یونین پارٹی (پی وائی ڈی) ملوث تھی۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی مغرب کی ضد پر افسردہ ہے، جو یہ ماننے کو تیار نہیں کہ حملے میں کرد جنگجو ملوث ہیں اور جنہوں نے تین دہائیوں سے ترک ریاست کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی اور وائی پی جی کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما کو فون پر خبردار کریں گے کہ امریکا ان تنظیموں کو ہتھیار فراہم نہیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ہمارے دوستوں کو اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ شام میں وائی پی جی اور پی وائی ڈی جبکہ پی کے کے کے ترکی میں روابط کتنے گہرے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شام میں متحرک کرد جنگجو امریکی ہتھیار عام شہریوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر براک اوباما کو اس حوالے سے مطلع کریں گے۔  استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ انھوں نے پہلے بھی صدر اوباما کو بتایا ہے کہ تین جہازوں میں لایا گیا امریکی ہتھیاروں میں سے آدھا اسلحہ دولت اسلامیہ کے قبضے میں چلا گیا اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے۔ یہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انقرہ دھماکے کی ذمہ دار شام کی پی وائی ڈی جماعت اور اس کا عسکری ونگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 522216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش