QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی خوشحالی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا، ڈاکٹر اقبال

20 Feb 2016 12:54

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان حکومت کے وزیرتعمیرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محدود وسائل اور نامساعد حالت کے باوجود حکومت خطے کو تعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے پُرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمداقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے 100 روزہ اہداف کے حصول کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے خطے میں نئی تاریخ رقم کردی، صوبائی حکومت علاقے کے بہتر مفاد کیلئے پوری تندہی کیساتھ کام کررہی ہے، محدود وسائل اور نامساعد حالت کے باوجود حکومت خطے کو تعمیروترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 100 دنوں کے اہداف خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے بعد اب آئندہ کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ اپنے 5سالہ دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کو خوشحالی اور ترقی یافتہ دیکھنا حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی خواب ہے جو انشاءﷲ بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔ صوبائی وزیر تعمیرات کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی خواہشات اور امنگوں کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل چاہتی ہے اور انشاءاﷲ عوام جلد خطے میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 522232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522232/گلگت-بلتستان-کی-خوشحالی-کا-خواب-بہت-جلد-شرمندہ-تعبیر-ہوگا-ڈاکٹر-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org