QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران مزید 2 بینک ڈکیت ہلاک

20 Feb 2016 13:50

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بینک ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان مارے گئے، جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اس طرح رواں برس شہر میں اب تک 4 بینک ڈکیتیاں ہوئی ہیں، چاروں بینک ڈکیتیوں کے کیسز حل ہو چکے ہیں، اور کسی بینک ڈکیتی میں کالعدم تنظیم ملوث نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورنگی میں مقابلے کے دوران بینک ڈکیتیوں میں ملوث مزید 2 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں، اس طرح 2016ء میں ہونے والی تمام بینک ڈکیتیوں کے کیسز حل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ ایس ایس پی فاروق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان مارے گئے، جن کی شناخت فاروق عرف چوہا اور عمران بنک کے نام سے ہوئی، ملزم فاروق چوہا اس سے قبل پولیس مقابلے میں فرار ہوگیا تھا، ملزم فاروق چوہا بینک ڈکیتیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا، اور 2013ء سے 2016ء تک 16 بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔ فاروق اعوان نے کہا کہ ایس آئی یو کی کارروائیوں کے دوران بینک ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان مارے گئے، جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اس طرح رواں برس شہر میں اب تک 4 بینک ڈکیتیاں ہوئی ہیں، چاروں بینک ڈکیتیوں کے کیسز حل ہو چکے ہیں، اور کسی بینک ڈکیتی میں کالعدم تنظیم ملوث نہیں۔


خبر کا کوڈ: 522258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522258/کراچی-میں-پولیس-مقابلے-کے-دوران-مزید-2-بینک-ڈکیت-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org