0
Saturday 20 Feb 2016 15:36

پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ لال مسجد آپریشن کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے طبعی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ پرویز القادر میمن نے سماعت مکمل کرکے تیرہ فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے ہیں۔ لال مسجد شہداء فاونڈیشن کے وکیل طارق اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست تو مسترد کر دی مگر میرے تحفظات برقرار ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے لال مسجد آپریشن کیس کی سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 522300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش