0
Saturday 20 Feb 2016 17:00

نوشہرہ میں اساتذہ کا احتجاج، سڑک پر کلاسیں لگادیں

نوشہرہ میں اساتذہ کا احتجاج، سڑک پر کلاسیں لگادیں
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ کی عمارت سیل کئے جانے کے بعد اساتذہ نے احتجاجاً سڑک پر کلاسیں لگادیں۔ گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ون کینٹ نوشہرہ کی عمارت کو مخدوش قرار دے کر سیل کردیا گیا تھا، جس کے خلاف اساتذہ نے احتجاجاً اسکول کے سامنے سڑک پر کلاس لگا کر بچوں کی پڑھائی شروع کردی۔ ٹیچر سلیم الدین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ سے محکمہ حکم امتناعی کے باوجود اسکول سیل کرنا قانون کے خلاف ہے۔ ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت مخدوش ہے اس لئے سیل کی گئی، عدالت میں کنٹونمنٹ انتظامیہ خود پیش ہوگی اور عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 522341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش