QR CodeQR Code

خوشاب، آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

20 Feb 2016 17:13

اسلام ٹائمز: پرانا چوک کے علاقے میں صبح سویرے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے مکان گر گیا اور ملبے تلے دب کر سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، مکان کا ملبہ ساتھ والے گھر پر گرنے سے وہاں سوئے 4 بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے، مرنے والوں اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ خوشاب میں آج صبح دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، پرانا چوک کے علاقے میں صبح سویرے گھر پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے مکان گر گیا اور ملبے تلے دب کر سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، مکان کا ملبہ ساتھ والے گھر پر گرنے سے وہاں سوئے 4 بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مکان گرنے سے زور دار دھماکے کی آواز آئی، ملبہ گرنے سے تیسرا مکان بھی متاثر ہوا، رشتے داروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ملبے سے نکالا۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت زخمی 9 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 522349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522349/خوشاب-ا-سمانی-بجلی-گرنے-سے-4-بچوں-سمیت-7-افراد-جاں-بحق-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org